ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دیں: کاروار میں ضلع  پنچایت کی خصوصی میٹنگ میں جئے شری موگیر کی ہدایت

پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دیں: کاروار میں ضلع  پنچایت کی خصوصی میٹنگ میں جئے شری موگیر کی ہدایت

Tue, 07 Mar 2017 20:15:08    S.O. News Service

کاروار:6/مارچ    (ایس او نیوز)موسم ِگرمامیں جن دیہاتوں میں پینے کے پانی کی قلت اور دشواریوں کا سامنا ہے اُن علاقوں میں  پینے کے پانی کو سپلائی کرنے کے سلسلے میں فوری اقدامات کو ترجیح دیں ۔ ضلع پنچایت ہال میں منگل کو منعقد ہوئی خصوصی میٹنگ میں جئے  شری موگیر نے  دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کو لے کر فکر جتاتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جہاں جہاں پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہے ان مقامات پر نئے بورویلس ، پائپ لائن کی نگرانی ، کنووں کی گہری کھدائی جیسے کاموں کو منظوری دے کرعملی طورپر نافذ کریں۔ رواں معاشی سال میں 50لاکھ روپئے کی امداد آئی ہے۔ آئندہ سال میں زائد امدا دکے لئےپیش کش ارسال  کئے جانے کی وضاحت کی ۔ ضلع کے بہت سارے مقامات پر پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا ہورہاہے، جس کے راست اثرات ہماری خواتین پر ہونگے ، انہوں نے افسران کو سخت تاکید کی کہ پانی کے سلسلے میں بنایا گیا بلیو پرنٹ صحیح نہیں ہے اور 50لاکھ روپیوں کی امداد کو بھی مناسب طریقے سے  تقسیم نہیں کیا گیا ہے  اس کو دوبارہ بنانے کی بات کہتے ہوئے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

ضلع پنچایت صدر کی باتوں پر وضاحت کرتے ہوئے ضلع پنچایت آفیسر ایل  ، چندرشیکھر نایک نے علاقائی سطح پر عملی منصوبہ تشکیل دیا جارہاہے، جس کے تحت 50لاکھ روپیوں کی تقسیم کاری کرنےکی بات کہی۔ ضلع پنچایت ممبر جگدیش نایک نے صلاح دی کہ ساحلی علاقہ میں نمکین پانی کھیتوں اور کنووں میں داخل ہونے سے پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہورہاہے ، ا س کے لئے چک ڈیم تعمیر کرکے روک تھام کرنےکا مطالبہ کیا۔ جس پر سی ای اؤ نے حامی بھرتے ہوئے کہاکہ ساحلی علاقے میں یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، چک ٹیم کی تعمیر کے لئے موقع ہے ، آئندہ دنوں میں چک ڈیم تعمیر کے سلسلے میں غور کرنے کی بات کہی۔ میٹنگ میں لکشمن ٹی  پاٹل ، شیوانند ہیگڈے ، ضلع پنچایت نائب صدر سنتوش رینکے ، اسٹانڈنگ کمیٹی صدر بسوراج دوڈ منی ، ممبران اور دیگر افسران موجود تھے۔

اسی دن شام میں منعقد ہوئی کے ڈی پی میٹنگ میں جئے شری موگیر نےکہاکہ رواں  معاشی سال ختم ہورہاہے، مختلف محکمہ جات کے لئے منظور کی گئی امداد میں کہیں خامی یا کمی ہوئی ہے تو متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہی ذمہ دار گردانے کی بات کہی۔30مارچ سے  ایس ایس ایل سی کے امتحانات شروع ہورہے ہیں نتائج کی بہتری کے لئے کوشش کرنےکی بات کہی۔


Share: